صحت و غذ١
موبائل فون‎کورونا وائرسحیرت انگیزسیاحت‎پیرنٹنگادبکاروبار

سجل علی اور عاطف اسلم کے گانے ’رفتہ رفتہ‘ کا ٹیزر ریلیز

انٹرٹینمنٹ ڈیسک 16 جولائ 2021Facebook CountTwitter Share0Translate

عاطف اسلم اور سجل علی کی یہ میوزک ویڈیو 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی—فوٹو: اسکرین شاٹ
عاطف اسلم اور سجل علی کی یہ میوزک ویڈیو 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی—فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اور معروف اداکارہ سجل علی کے آنے والے رومانوی گانے ’رفتہ رفتہ’ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

ٹیزر میں عاطف اسلم اور سجل کو ایک کشتی میں سوار دیکھا جاسکتا ہے اور اس سین کے پس منظر میں بانسری پر ایک مدھر دھن بجتی سنائی دے رہی ہے۔

اسی ٹیزر میں پھر صحرائی علاقے میں عاطف اسلم اور سجل علی کو دکھایا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے بلیک سوٹ جبکہ سجل نے سرخ رنگ کا گاؤن زیب تن کیا ہے۔